EMI Loan Calculator
EMI Loan Calculator
ad3
Pages
Thursday, 26 December 2019
درخواست بمراد اجرا حکم امتناعی عارضی تا فیصلہ مقدمہ
Do you like this story?
لہذا استدعا ہے کہ دعوی استقرار حق بدیں مضمون کہ من مدعی اراضی مندرجہ مد نمبر 1 عرضی دعویٰ کا مالک و قابض اور متصرف ہے جس سے کہ مدعا علیہم کا کوئی تعلق واسطہ نہ ہے۔جبکہ مبینہ دستاویز بیعنامہ نمبری۔۔۔۔۔۔۔مورخہ۔۔۔۔۔۔خلاف قانون و خلاف واقعہ، مبنی بر بدنیتی، سازشی، بلا جواز، معاندانہ، جعلی و فرضی ہے جسکی کسی قسم کی کوئی قانونی تاثیر بخلاف حقوق مدعی نہ ہے جو حقوق مدعی پر کالعدم و غیر موثر ہے معہ حکم تاکیدی کہ مدعا علیہم نمبران۔۔۔۔۔۔۔۔۔ریکارڈ میں درستگی اندراجات کریں و نیز اجرا حکم امتناعی دوامی بدیں امر کہ مدعا علیہم قبضہ و تصرف مدعی اراضی متدعویہ میں کسی قسم کی مداخلت کرنے یا بزریعہ پولیس ہراساں و پریشان کرنے سے باز و ممنوع رہیں بصورت متبادل دلاپانے ڈگری تکمیل معاہدہ مختص بحق مدعی بخلاف مدعا علیہم معہ خرچ مقدمہ ڈگری فرمایا جاوے اور دیگر دادرسی جو قرین انصاف عدالت ہو بھی بخشی جاوے
مورخہ۔۔۔۔۔
عرضے
مدعی
حلفا تصدیق بمقام۔۔۔۔۔۔
مورخہ۔۔۔۔۔۔کہ جملہ مراتب دعوی ہذا میرے علم و یقین سے صحیح اور درست ہیں۔
بزریعہ کونسل
بعدالت دیوانی۔۔۔۔۔۔
مدعی
بنام
مدعا علیہ وغیرہ
دعوی استقرار حق
درخواست بمراد اجرا حکم امتناعی عارضی تا فیصلہ مقدمہ
جناب عالی! سائل حسب ذیل عارض ہے۔
1. یہ کہ مقدمہ مندرجہ عنوان بالا عدالت حضور انور میں امروز دائر عدالت کیا جا رہا ہے
2. یہ کہ جملہ حالات و واقعات تفصیل کے ساتھ درج عرضی دعویٰ کر دیئے گئے ہیں ان کو درخواست حکم امتناعی عارضی کا حصہ تصور فرماتے ہوئے ہمراہ پڑھا جانا ضروری و قرین انصاف ہے۔
3. یہ کہ مسئول علیہم قبضہ و تصرف مدعی میں مداخلت کرنے، اسے زیر زبر کرنے یا بدست دیگران کرنے کے درپے ہیں اگر وہ اپنے ارادوں میں کامیاب ہو گئے تو سائل کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔
4. یہ کہ توازن سہولت بحق سائل ہے اور سائل کے دعوی کی کامیابی کے قوی امکانات
موجود ہیں۔
5. یہ کہ بیان حلفی لف یے۔
لہذا استدعا ہے کہ حکم امتناعی بدیں امر منظور فرمائی جاوے کہ مسئول علیہم قبضہ و تصرف من سائل/مدعی میں کسی قسم کی مداخلت کرنے یا بدست دیگران کسی طور پر منتقل کرنے یا بزریعہ پولیس ہراساں و پریشان کرنے سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے باز و ممنوع رہیں یا دیگر داد رسی جو قرین انصاف عدالت ہو وہ بھی بخشی جاوے۔
مورخہ
عرضے
مدعی
حلفا تصدیق بمقام۔۔۔۔۔
مورخہ۔۔۔۔۔۔کہ جملہ مراتب درخواست میرے علم اور یقین سے صحیح اور درست ہیں۔
العبد
مدعی
بزریعہ کونسل

This post was written by: Franklin Manuel
Franklin Manuel is a professional blogger, web designer and front end web developer. Follow him on Twitter
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

1 Responses to “درخواست بمراد اجرا حکم امتناعی عارضی تا فیصلہ مقدمہ”
20 October 2020 at 22:33
Hello, an amazing Information dude. Thanks for sharing this nice information with us. Fort Lauderdale Ethics lawyer
Post a Comment